کنگ خان انتہا پسند مودی سرکار کے نشانے پر

Untitled-1

ممبئی: قانونی داؤپیچ یا انتقامی کارروائی ؟بالی وڈ کنگ شاہ رخ ایک بار پھر انتہا پسند مودی سرکار کے نشانے پر۔

بھارتی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان کے فارم ہاؤس کو سیل کرکے قرق کردیا ہے۔ کنگ خان کو جواب داخل کرنے کے لیے نوے روز کا وقت دیا گیا ہے۔

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے علی باغ میں واقع شاہ رخ خان کا  فارم ہاؤس بے نامی ایکٹ کے تحت  قرق کردیا۔

شاہ رخ خان پرغیر قانونی فارم ہاؤس بنانے کا الزام لگایا گیا ہے اور انہیں جواب جمع کرانے کیلیے نوے روز کی مہلت دی گئی ہے۔

گزشہ سال علی باغ میں آمنا سامنا ہونے پر مہاراشٹرا اسمبلی کے رکن جیانت پٹیل اور شاہ رخ خان کے درمیان  تلخ کلامی ہوئی تھی۔جس میں شاہ رخ خان کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی۔

اس دھمکی کے بعد سے شاہ خان کی پراپرٹی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے نشانے  پر ہے۔

کنگ خان کا فارم ہاؤس بیس ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔جس میں سوئمنگ پول، باغیچے، اور ہیلی پیڈ کی سہولت سمیت تمام آسائشیں موجود ہیں۔

loading...
loading...