کنٹرول لائن کی خلاف ورزی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق،17اور18مارچ کولائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اوربلااشتعال فائرنگ پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کیا گیا اورڈی جی ساؤتھ ایشیاء ڈیسک نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکے حوالے کیا ۔

احتجاجی مراسلے میں سیزفائرمعاہدے کی پاسداری کا کہا گیا ، 17مارچ کولائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سےایک خاتون شہید ہوئی جبکہ 18مارچ کوبھی نکیال سیکٹرپربھارتی فائرنگ سے 2بچے زخمی ہوئے ۔