کسی شیر کو نہیں جانتا اصل شیر میرے جج ہیں،چیف جسٹس

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کسی شیر کو نہیں جانتا اصل شیر میرے جج ہیں۔

پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت میں بھارتی وزیر ریلوے لالو پرشاد کا نام لیا، میری معلومات غلط تھی، لالو پرشاد لاء گریجویٹ ہیں، میری اس بات پر طلعت حسین نے آسمان سر پر اٹھالیا، کیا یہ میڈیا کی ذمہ داری ہے، کسی نے فیصل رضاعابدی کا انٹرویو دیکھا ہے۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے ججز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصل شیر ہیں۔

 جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دییئے  کہ عدالت کا اتنا احترام ضرور کریں جتنا کسی بڑے کا کیا جانا چاہیے، کسی کی تذلیل مقصود نہیں، نااہلی کیس پر فیصلے کے بعد ہی نعرے لگے، عدلیہ کے باہر عدلیہ مردہ باد کے نعرے لگے، ابھی صبر اور تحمل سے کام لے رہے ہیں، لوگ خواتین کو ڈھال کے طور پر سامنے لے آتے ہیں، غیرت ہوتی توخود سامنے آتے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ بات زبان سے بڑھ گئی ہے، میڈیا کی آزادی عدلیہ کی آزادی سے مشروط ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کمزور ہوگی تو میڈیا کمزور ہوگا۔

loading...
loading...