کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ سے 9سالہ رفاقت ختم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

میڈرڈ:پرتگال کےاسٹارفارورڈ کرسٹیانورونالڈو کی اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے 9سالہ رفاقت ختم ہوگئی، رونالڈو نے اٹالین کلب یووینٹس سے4سال کا معاہدہ کرلیا۔

رائیل میڈرڈ اوریونٹس کلبوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت 33 سالہ کرسٹیانورونالڈو 10سال بعد 105 ملین پاؤنڈ کے معاہدے کے بعد ریال میڈرڈ کو خیرباد کہیں گے۔

ریال میڈرڈ کا شمار دنیا کے سب سے بڑے فٹبال کلبوں میں ہوتا ہے۔

رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہیں 4چیمپیئنز لیگ ٹورنامنٹس میں کامیابی دلوائی تاہم ان کے تعلقات کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز سے خوشگوار نہیں رہے۔

رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے 2009 میں ریال میڈرڈ آئے اور کلب کیلئے سب سے زیادہ 451 گول کئے۔

loading...
loading...