کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:صبح سویرے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے پھوار پڑنے سے موسم سہانا ہو گیا،شہر میں ٹھنڈی ہوائوں اور بادلوں کا راج ہے جبکہ مطلع بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، ٹاور، شارع فیصل، ایئرپورٹ، شاہ فیصل کالونی، ملیر، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ۔

شہرقائد میں آج صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے 34 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

loading...
loading...