کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوارہوگیا،شہر میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے۔

شہر قائد کا موسم ہوا سہانا،وہی صبح سویرے بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے،مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

بوندا باندی کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلیں تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، بعض شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے پروگرام بنالئے جبکہ کئی شہریوں نے تیز بارش کی خواہش بھی ظاہر کی۔

بوندا باندی ہونے سے سڑک پر پھسلن کے باعث کئی موٹر سائیکل سوار گرکر معمولی زخمی بھی ہوگئے۔

loading...
loading...