کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

جمعے کو کراچی میں کئی دنوں سے جاری گرمی کے بعد بالآخر شہر کا موسم ٹھنڈا ہوگیا،آج صبح سے ہی کراچی  کاموسم بھی آبرآلود ہے۔

شہر قائد میں کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈال لئے ،  مختلف شہروں میں رم جھم برسنے سے شہر کا موسم سہانا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 19کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

loading...
loading...