کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی ہونےوالی  ہلکی وتیز بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

بدھ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح  سےہی ہلکی وتیز بونداباندی کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں ڈیفنس، لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلشن اقبال اور نارتھ کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی،بارش کے مزے لوٹنے کیلئے کراچی کے باسیوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا۔

 تاہم بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی اور کئی موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع ابرآلود ہے اور کراچی کا موسم اگلے 4 دن تک معتدل رہنے کا امکان ہے۔

loading...
loading...