کراچی : کے الیکٹر ک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، روزے دار پریشان

loadimage

کراچی : سندھ حکومت کی مدت ختم ہوگئی لیکن کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی جاسکی، کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ سے شہری اس سال بھی سحر و افطار میں بھی بجلی سے محروم ہیں۔

شہرقائد میں کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے برسوں سے شہریوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔حکومت سندھ کے الیکٹرک سے نمٹنے کے زبانی دعوے کرتی رہی، یوں پانچ سال مزید گئے ، عوام کے دکھوں کا مداوا نہ ہوسکا ۔

لوڈشیڈنگ جھیلتے جھیلتے ایک رمضان المبارک اور آگیا، لیکن کراچی کے عوام کو چین نہ ملا ۔  ملیر، شاہ فیصل، لانڈھی،کورنگی، نارتھ ناظم آباد، گولیماراوراورنگی ٹاون سمیت شہربھر میں سحر اور افطارکے دوران بھی بجلی غائب رہتی ہے۔

بجلی کی بندش سے اکثر مقامات پر آئے روز احتجاج بھی ہوتے ہیں ۔لیکن کے الیکٹرک پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ حکومت اپنی مدت پوری کرکے رخصت ہوئی۔تاہم مسائل عوام کیلئے جوں کی توں چھوڑ گئی ہے۔

loading...
loading...