کراچی: کے الیکٹرک اور واٹربورڈ سے شہری پریشان

loadimage

کراچی : کراچی  میں کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی مہربانی سے شہر کے  کئی علاقوں میں بجلی اور پانی کی پریشانی تاحال جاری ہے۔شہری تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے.۔

بجلی نہ پانی  کراچی کی یہی ہے کہانی،  آب ٹینکرز مافیا کیلئے چوبیس گھنٹے دستیاب عوام کیلئے  آب نایاب ہوگیا۔ رمضان میں پانی کے بحران سے پریشان اورنگی ٹاون کا صبر جواب دے گیا پانی کی عدم فراہمی پر سڑکوں پر نکل آئے۔

لوگوں کا شکوہ ہے کہ کئی دنوں سے علاقے میں پانی نہیں آرہا، پانی ہی نہیں کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی بھی اکثر غائب رہتی ہے،اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اب کے الیکٹرک  سسٹم کولاحق تکنیکی بیماریوں کا علاج ڈھونڈنے میں اب تک  ناکام ہے۔

loading...
loading...