کراچی کا موسم آج بھی شدید گرم رہے گا، پارہ 39ڈگری تک جانے کا امکان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:شہر قائد کا موسم آج بھی شدیدگرم رہے گا، شہر میں گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، پارہ 39ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔

کراچی میں موسم آگ برسانے لگا،جھلساتی گرمی نے شہریوں کا حال برا کردیا،دن میں سڑکیں سنسان رہنے لگی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،آج بھی شہر میں  گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، پارہ 39 ڈگری تک جائے گا لیکن گرمی کا احساس 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔

کراچی میں گزشتہ روز پارہ 46ڈگری تک جا پہنچا تھا،تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے موسم بہتر ہونا شروع ہوجائے گا ۔

جمعے سے شہر میں سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی، جس سے ہفتہ اور اتوار تک موسم معتدل ہونےتوقع ہے۔

loading...
loading...