کراچی: ڈیفنس میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

def

کراچی: ڈیفنس میں نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے مقام پر اے سی ایل سی کی گاڑی موجود تھی۔ اہلکاروں نے گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکنے کا اشارہ کیا۔ گاڑی نہ رکنے پر اہلکاروں نے فائرنگ کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چار اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے اہلکاروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔