کراچی : نامعلوم افراد کا چوکی پر حملہ، دو رینجرز اہلکار زخمی

rangersimage

کراچی : حب پر رینجرز کی چوکی پر  نامعلوم افراد کے حملے میں دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ایک مشتبہ کو جب رکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس نے اچانک فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں مبینہ طور پر اسکی خودکش جیکٹ دھماکے سے تباہ ہوگئی ۔

ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کا مبینہ ٹارگٹ حب چیک پوسٹ تھی ۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔

loading...
loading...