کراچی  میں چکن گونیا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

 

File Photo

File Photo

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں چکن گونیا کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ،  اسپرے نہ ہونے سے مچھروں کی افزائش تیزی سے جاری ہے ، نارتھ کراچی کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت  اسپرے مہم کا آغاز کردیا ہے ۔

 کراچی کے مختلف علاقوں میں چکن گونیا کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔  اورنگی ٹاؤن ، بلدیہ ٹاؤن  اور نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں یہ بخار وبائی شکل اختیار کرگیا ہے اور سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بڑی تعداد میں مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔

 نارتھ کراچی کے  مکینوں نے کے ایم سی کی عدم توجہی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں اپنی مدد آپ کے تحت  مچھر مار  اسپرے مہم شروع کردی ہے۔

 عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ چکن گونیا کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کرے اور مچھروں کے خاتمے کے لیے اسپرے مہم ہر علاقے میں شروع کی جائے۔