کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4دہشتگرد ہلاک  ہوگئے۔

ایس ایس پی کراچی ملیر راؤ انوار کے مطابق ،ہفتے کو پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق حساس ادارے کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

loading...
loading...