کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی،محکمہ موسمیات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے نوید سناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔

کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی،آج سے سورج کا غصہ کم ہوجائےگا۔
ڈی جی محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرات میں کمی آجائےگی۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ میں ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری سخت گرمی سے غیر ضروری سفر سے گریز کریں،پانی کا زیادہ استعمال اور سر ڈھانپ کر بیمار ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت نے بھی گرمی کے ستائے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کررکھا ہے۔