کراچی : معروف مزاح نگار مشتاق یوسفی سپرد خاک

yousufimage

کراچی : معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کے جنازے میں سیاسی، سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مسکراہٹ بکھیرنی والی یہ آواز، اب منوں مٹی تلے چلی گئی، مزاح نگار مشتاق یوسفی کو ڈیفنس کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ان کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور شوبزسے منسلک شخصیات نے شرکت کی، مشتاق یوسفی نے اپنے سوگواران میں دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔

loading...
loading...