کراچی : لیاری گینگ وار نے پھر سر اٹھالیا

edhiimage

کراچی : کراچی میں لیاری گینگ وار نے پھرسراٹھا لیا۔دو روز قبل لڑکی کی ہلاکت بھی گینگ وار کا نتیجہ نکلی۔ جرائم پیشہ عناصرنے واٹس ایپ کے زریعےبھتے کی کالز بھی شروع کردیں۔

ٹارگٹ کلنگ اوربھتے کی کالز کے بعد لیاری میں گینگسٹرز پھر سرگرم ہوگئے۔ لیاری میں چند روزقبل چودہ سالہ لڑکی کی ہلاکت کے حقائق سامنے آگئے۔

زاہد لاڈلا کے کارندے،درمحمد نامی شخص پر فائرنگ کررہےتھے، حنیفہ فائرنگ کی زد میں  آگئی ، ملزمان کو در محمد پرپولیس کیلئےمخبری کرنے کا شبہ تھا۔

دوسری طرف لیاری کے بھتہ خور پھر سرگرم ہوگئے، اولڈ سٹی ایریا کے تاجروں کا کہنا ہے کہ انھیں واٹس کال کے زریعے بھتے کی کال آرہی ہیں۔

loading...
loading...