کراچی : لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا

loadshedding

کراچی : کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی کم نہ ہوسکا، گھنٹوں بجلی جارہی ہے، گیس مل گئی، پرزا بھی مل گیا ٹیسٹنگ کا عمل بھی مکمل ہوگیا مگر کے الیکٹرک کے لالی پوپ ہیں کہ ختم ہی نہیں ہوتے، کیا شہریوں کی سننے والا کوئی نہیں؟

آج پورے دو عشرے گزر گئے مگر کے الیکٹرک کے لالی پوپ ختم نہ ہوئے۔ عوام بیچارے اندھیروں میں ہی روزے گزارنے پر مجبور ہیں۔

سندھ حکومت 5 سالہ دور میں بیانات تو دیتی رہی مگر کے الیکٹرک کو لگام نہ ڈال سکی  نتیجہ یہ کہ روشنیوں کا  شہر کہلانے والا کراچی۔ اندھیروں کی بستی بن چکا ہے۔

ملیر، شاہ فیصل، ماڈل کالونی،، لانڈھی، کورنگی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گولیمار، ناگن، اورنگی کورنگی  میں شہری کل کی طرح  آج بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہےہیں۔

loading...
loading...