کراچی: سبزیوں کے نرخ آسمان پر

hawekerimage

عید الاضحیٰ قریب آتے  کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے،  منافع خوری کے باعث ٹماٹر ایک سو بیس اور پیاز چالیس روپے کلو پر پہنچ گئی،  دیگر سبزیوں کے دام بھی بڑھا دیئے گئے۔

کراچی میں عیدالضحیٰ کی آمد سے قبل ہی منافع خور سرگرم ہوگئے، ٹماٹر اور لیموں  ایک سو بیس سے ایک سو چالیس روپے، اروی، پالک، توری، بندگوبی اور   بھنڈی سو روپے کلوتک  جا پہنچی ہے۔

پیاز اور آلو  چالیس  سے  پچاس  روپے فی کلو دستیاب ہے ، صرف یہی نہیں بلکہ ہری مرچ، ہرا دھنیہ، پودینہ اور لہسن کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔

تاہم مرغی کا گوشت بیس روپے کمی کے بعد ایک سو اسی سے دو سو روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

loading...
loading...