کراچی: اسنیپ چیکنگ، رینجرز نے اسلحہ برآمد کرلیا

gunsiamge

کراچی : کراچی میں رینجرز اور پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کار سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑلی، کار میں سوار دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،ڈیفنس میں بھی بنگلے پر چھاپا مار کراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ساتھ کے مطابق پولیس نے رینجرز کے ہمراہ کلفٹن میں اسنیپ چیکنگ کے دوران کار سے اسلحہ کی کھیپ پکڑلی،
سیاہ رنگ کی مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی گئی تو کار کی ڈگی سے اسلحہ برآمد ہوا۔

کار سوار دو ملزمان جاوید اشرف اور چنیسر کو گرفتار کر لیا گیا، برآمد اسلحہ میں 11 کلاشنکوف،7 رپیٹر، 10 نائن ایم ایم پستول اور 4 عدد30 بور پستول شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے بعد ڈیفنس کے علاقے درخشاں میں بنگلہ پر چھاپا مار کر مزید اسلحہ برآمد کرلیا گیا، پولیس نے اسلام آباد سے سرکاری گاڑی کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔ بنگلہ پر چھاپا مفرور ملزم وقاص ملک کی اطلاع پر مارا گیا۔

وقاص ملک کے بنگلے پر موجود ملازمین کا فون کال ڈیٹا حاصل کیا گیا، پولیس کے مطابق اسلحہ کی منتقلی کے پیچھے ارب پتی بزنس مین کا ہاتھ ہے،  اسلحہ کی منتقلی میں وقاص ملک اورعامر ملوث ہیں، بنگلہ سے کسی خاتون یا ملازم کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

loading...
loading...