کراچی : الیکشن ، سیکیورٹی پلان کیلئے حساس اداروں کی خدمات

policeimage

عام انتخابات سے قبل سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اقدامات جاری ہیں،سیکیورٹی پلان میں حساس اداروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

 سیکیورٹی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے نام سے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس کا پہلا اجلاس ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  تمام حلقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پرسیکیورٹی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق  4ہزار842پولنگ اسٹیشنزکی سیکیورٹی32ہزار849 اہلکارسنبھالیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  565انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر5ہزار85جوان تعینات ہوں گے، 2013 کی نسبت6ہزاراضافی نفری تعینات کی جائے گی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ   616موبائلیں اور858موٹرسائیکلیں گشت کے لیے مختص ہونگی۔

loading...
loading...