کراچی:جھونپڑیوں میں آتشزدگی،بچی جاں بحق

fireimage

کراچی : کراچی میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی سے بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جھونپڑیوں میں اچانک لگنی والی آگ نے تباہی مچادی، بے رحم آگ نے ایک زندگی کا چراغ بھی بجھا دیا۔

لوگوں کا شکوہ ہے کہ  سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا  لیکن فائر بریگیڈ کی گاڑیاں  دیر سے پہنچیں۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے امکان ظاہر کیاہے کہ آگ سلنڈر پھٹنے سے لگی۔راکھ کے ڈھیر میں جلا ہوا سامان نقصان کی داستان خود بیان کررہا ہے ۔

کچھ لوگ  اپنی مدد آپ کے تحت  اپنا سامان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔متاثرہ افراد نے حکومت  سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

loading...
loading...