کراچی، اشتہاری دیواروں کو مسمار کرنیکا حکم

adimage

کراچی :کراچی کی شاہراہوں پر بنی اشتہاری دیواروں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

سپریم کورٹ نے شاہراہ فیصل سمیت کراچی کی تمام شاہراہوں سے اشتہاری دیواروں کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے آئندہ اشتہاری مقاصد کے لیے دیواریں قائم کرنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

عدالتی حکم کے مطابق اب مزید اشتہاری دیواریں قائم کرنےپر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سماعت میں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ  بتائیں کس سے پوچھ کریہ دیواریں بنائی ہیں؟ توحکام نے بتایا کہ  کنٹونمنٹس نےاشتہاری کمپنیوں کونوٹس جاری کردیا۔ لیکن سپریم کورٹ نے اشتہاری دیواروں کو مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس حوالے سے مزید  دیواریں قائم کرنے پربھی پابندی عائد کردی  ہے۔

loading...
loading...