کالاباغ ڈیم پر تجاویز طلب

kalabaghimage

کراچی : کالا باغ ڈیم بنے گا یا نہیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے تجاویز مانگ لیں،چیف جسٹس کہتے ہیں کوئی ایسا فیصلہ نہیں دیں گے جس سے تنازع کھڑا ہو، آنے والی نسلوں کو اچھا مستقبل دے کر جائیں گے۔

کالا باغ ڈیم بنے گا یا نہیں، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس زیرسماعت ہے۔ سماعت میں  چیف جسٹس نے تجاویز مانگ لیں۔ سماعت میں مجیب پیرزادہ ایڈوکیٹ نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی قلت پر کسی کو اعتراض نہیں، مگر کالا باغ ڈیم کا نام جہاں آتا ہے تنازع کھڑا ہوجاتا ہے۔خطرہ محسوس ہوتا ہے تو لوگ بات کرتےہیں۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے آپ کو خطرہ کیوں محسوس ہوتا ہے؟ کل مشرف کو آنے کیلئے کہا تو لوگوں کو خطرہ محسوس ہونے لگا؟ مشرف سے کسی کو کیا خطرہ ہے ؟ چار بھائی متفق نہیں تو متبادل حل نکالیں، سچ یہ ہے کہ ملک میں قانون بنانے کی صلاحیت ختم ہوچکی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ معاملے کےحل کیلیے تجاویز دیں اگر ضرورت پڑی تو ہم حکم جاری کریں گے ماہرین کو اکھٹا کریں گے، معاملے کے حل کی کوشش کریں گے۔

loading...
loading...