کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری روز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:عام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائرکرنے کا آج آخری روز ہے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق ،ملک بھر میں قائم 21 ٹریبونلز میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19 جون سے اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کا آج آخری روز ہے۔

اسلام آبادہائیکوٹ کے ججز پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونلز 27 جون تک امیدواروں کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔

 یاد رہے کہ اسلام آباد کیلئے ایک، خیبر پختوانخوا میں 6، پنجاب میں 8، سندھ میں 4 اور بلوچستان میں 2 ایپلٹ ٹریبونلز قائم کئے گئے ہیں۔

پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے مختلف مراحل طے ہورہے ہیں، پہلے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جس کے بعد اس کی اسکروٹنی اور اب ایپلٹ ٹریبونلز میں درخواستوں کی سماعتیں جاری ہیں۔

اگلے مرحلے میں 27 جون تک ایپلٹ ٹریبونلز کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلے سنانے ہیں۔

loading...
loading...