ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یوسف پٹھان پر 5ماہ کی پابندی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرآل راؤنڈر یوسف پٹھان پر5ماہ کی پابندی لگادی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ،بروڈا سے تعلق رکھنے والے یوسف پٹھان نے گزشتہ سال 16مارچ کو ڈومیسٹک ٹی 20ایونٹ کےدوران ڈوپ ٹیسٹ کیلئے یورین سیمپل دیا تھا جو مثبت آگیا، جس کےبعد بھارتی بورڈ نے یوسف پر5ماہ کی پابندی لگادی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ،یوسف پٹھان پرپابندی کا اطلاق 15اگست 2017سےکیا گیا اوران کی پابندی 14جنوری 2018کوختم ہوگی،یوں وہ انڈین پریمئیرلیگ کےپلیئرزآکشن کیلئےدستیاب ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کےمطابق ،یوسف  پٹھان نے نادانستہ طورپرممنوعہ دوا استعمال کی اوراپنی غلطی کوتسلیم بھی کیا۔

یوسف پٹھان  57ون ڈے اور22ٹی 20میچزمیں بھارت کی نمائندگی کرچکےہیں تاہم وہ 5سال سے بھارتی ٹیم سےباہرہیں،یوسف آئی پی ایل میں  کولکتہ نائٹ رائیڈرزکیلئے کھیلتےہیں۔