ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے جوہری معاہدے پر آج بیان جاری کریں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکا ایران سے جوہری معاہدے کا پاس کرے گا یا پاسداری سے مکر جائے گا،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ آج بیان جاری کریں گے۔

امریکی صدر عالمی قوانین کو ایک بار پھر پیروں تلے روندنے کو تیار ہوگئے،ٹرمپ کی  جانب سے ایران سے جوہری معاہدے پرعملدرآمد روکنے سے متعلق فیصلہ آج متوقع ہےجبکہ یورپ نے متوقع فیصلے کی مخالفت کردی۔

امریکی وزیرخزانہ کہتے ہیں کہ ٹرمپ ایران سے پابندیاں ہٹانے کو تیار نہیں ہیں ۔

دوسری جانب برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ساتھ معاہدے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یورپی ممالک کی جانب سے امریکا پر زور دیا گیا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھا جائے  ۔

یادرہے کہ ایران سے جوہری معاہدہ کئی سال طویل مذاکرات کے بعد عمل میں آیا تھااور امریکا ، یورپی ممالک ، روس اور اقوام متحدہ اس معاہدے کی پاسداری کے پابند ہیں۔

loading...
loading...