ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر امریکا کے صدر بننے کے قابل نہیں،جیمز کومے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن :سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے جیمز کومے کا کہنا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر امریکا کے صدر بننے کے قابل نہیں،ان کے نزدیک سچائی کی کوئی قدروقیمت نہیں ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق ایف بی آئی ڈائریکٹرجمز کومےکے درمیان لفظی گولہ باری  جاری  ہے۔

جیمزکومے نے ٹرمپ کو بداخلاق جبکہ ٹرمپ نے کومے کو بدترین ڈائریکٹر قرار دے دیا۔

ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی نے اپنی آنےوالی کتاب آ ہائیر لایلٹی ٹرتھ، لائیز اینڈ لیڈرشپ میں کئے گئے انکشافات پرایک انٹرویو کے دوران ٹرمپ پر طنز کے نشتر برسا دیئے۔

 انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور صدر ملک کی اقدار کا پاسدار ہوناچاہیئے لیکن سچ یہ ہے کہ وہ اس پر پورا نہیں اترتے ۔

جیمز کومے  نے خواتین سے متعلق بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی ۔

دوسری جانب امریکی صدر نے جیمزکومے پر غصہ نکالنے کیلئے ٹوئیٹر کا سہارا لیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومے کو تاریخ کا بدترین ایف بی آئی ڈائریکٹرقراردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں جیمز کومے کو ان کے جھوٹ کی وجہ سے پہچانتا ہوں۔