چیمپئینزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان  ٹیم کی تیاریاں

hockeyimage

چیمپئینزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان  ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، ایمسٹرڈیم میں غیرملکی گول کیپنگ کوچ نےبھی پاکستان ٹیم کوجوائن کرلیا۔

چیمپئینزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ  ہالینڈ کےشہرایمسٹرڈیم میں جاری ہے، ہالینڈ سے تعلق رکھنےوالےگول کیپنگ کوچ ڈینس فیڈرپاؤنےبھی پاکستان ٹیم کوجوائن کرلیا ہے۔ ڈچ  کوچ نے پاکستانی گول کیپر زعمران بٹ ، امجد علی اور مظہر عباس کو ٹریننگ دی۔

ڈینس پاکستان ہاکی ٹیم کےتیسرے غیرملکی کوچ ہیں، رولینٹ آلٹمینز اورفزیکل ٹرینرڈینئیل بیری پہلےہی پاکستان ٹیم کےساتھ کام کررہےہیں، چیمپئینزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا آغازتئیس جون سےنیدرلینڈزکےشہربریڈا میں ہوگا، جس میں میزبان نیدرلینڈزسمیت  پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، ارجنٹائن اوربیلجئیم کی ٹیمیں حصہ لیں گی، افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اوربھارت کےدرمیان ٹاکرا ہوگا۔

loading...
loading...