چیف جسٹس کا10برس میں انرول ہونے والے وکلا ءکی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے 10برس میں انرول ہونے والے وکلا ءکی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دیا اور کہا کہ یونیورسٹیاں مقرر ہ وقت میں ڈگریوں کی تصدیق مکمل کریں۔

جمعرات کو  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں وکلا ءکی جعلی ڈگریوں سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی ۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے 10برس میں انرول ہونے والے وکلا ءکی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے تصدیق میں خرچ رقم سے متعلق چاروں ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیاں مقرر ہ وقت میں ڈگریوں کی تصدیق مکمل کریں۔

جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب کے غیر الحاق شدہ لاکالجز کی تفصیلات 11 جولائی کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  چیف جسٹس نے وکلا کی جعلی ڈگریوں پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کردیئے تھے اور حکم دیا  تھا کہ چیف  ایک ماہ میں وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی جائے۔

loading...
loading...