چیف جسٹس کا سندھ میں ڈبے کے غیر معیاری دودھ کی فروخت پر ازخود نوٹس

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سندھ میں ڈبے کے غیر معیاری دودھ کی فروخت پر ازخود نوٹس لے لیا۔

جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے سندھ میں ڈبے کے دودھ کو غیر معیاری ہونے کے معاملے پر ازخود نوٹس لیا گیا۔

از خود نوٹس ڈبے کے دودھ کی پیداوار، پراسیسنگ اورپیکنگ کے مراحل میں شکایات پر لیا گیا

سپریم کورٹ رجسٹرار  کےمطابق ،از خود نوٹس کی سماعت 13جنوری کو کراچی رجسٹری میں کی جائے گی ۔

loading...
loading...