چیف جسٹس نے سرکاری افسران کی دہری شہریت کا نوٹس لے لیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سرکاری افسروں کی دہری شہریت کا نوٹس لے لیا۔

سرکاری افسران کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،سپریم کورٹ نے دہری شہریت والے افسران کی فہرست طلب کرلی۔

بدھ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سروس میٹر کیس کی سماعت کی اور اسی دوران سرکاری افسران کی دہری شہریت کا نوٹس لیا۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ گریڈ 17 سے اوپر جن افسران کے پاس دہری شہریت ہے،ان کی فہرست 17روز میں عدالت میں جمع کرائی جائے۔

loading...
loading...