چیف جسٹس نے اسلام آباد ایئرپورٹ میں پانی بھرنے کی رپورٹ طلب کرلی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ایئر پورٹ میں پانی بھر جانے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بدھ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پانی بھرجانے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایئر پورٹ کو کس نے تعمیر کیا، سنا ہے چوہدری منیر نے تعمیر کرایاہے، ایسا نہیں تو ان کا نام بار بار کیوں آ رہا ہے ۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ کیسی تعمیر ہے کہ ایئرپوٹ پر پانی بھر گیا، پی آئی اے حکام نے بتایا کہ ایئر پورٹ سول ایوی ایشن حکام نے تعمیر کرایا ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ کمیٹی 300صفحات کی نہیں بلکہ مختصر اور جامع رپورٹ پیش کرے، جس کے بعد کیس کی کارروائی 2ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

loading...
loading...