چیف جسٹس سے مریضہ نے پرفیوم کی فرمائش کردی

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

لاہور:چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے مرکز کا دورہ کیا ۔ ایک مریضہ نے ان سے پرفیوم کی فرمائش کردی۔

چیف جسٹس آف پاکستان  ثاقب نثار نے  لاہور میں فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ  کیا اورذہنی امراض میں مبتلا افراد کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

چیف جسٹس کے ہمراہ ان کی بیٹی بھی تھیں ۔وہ مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں کی خیریت دریافت کی۔

ایک مریضہ نے چیف جسٹس سے پرفیوم کی خواہش ظاہر کی جس پر چیف جسٹس نے اپنی بیٹی کو خاتون مریضہ کو پرفیوم، چوڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نے ایک ایم ایس سی  پاس  مریضہ سے  بھی گفتگو کی۔

چیف جسٹس نے مریضہ سے دریافت کیا کہ آپ سے کوئی ملنے آتا ہے؟ مریضہ نے جواب دیا کہ میں 30جون کو اپنے گھر واپس چلی جاؤں گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مریضوں کو ان کے گھروالے ساتھ گھر لے جائیں۔

ثاقب نثار نے فاؤنٹین ہاؤس کو ایک لاکھ روپے عطیہ  دینے کا بھی اعلان کیا ۔

loading...
loading...