چیئرمین نیب نے نیب افسر کو مبینہ بدعنوانی پرمعطل کردیا

چیئر مین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال-فائل فوٹو

چیئر مین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال-فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس جاویداقبال ریٹائرڈ نے نیب افسرکی مبینہ بدعنوانی کا نوٹس لیتے ہوئےقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر کاشف ممتاز گوندل کو معطل کر دیا ہے۔

چیئر مین نیب نے نیب افسر  کاشف ممتاز کےخلافمبینہ بدعنوانی کا نوٹس لیتے ہوئے معطل کرنے کے ساتھ مزید انکوائری کے بھی احکامات جاری کر دیے ہیں۔

نیب اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج منڈی بہاوالدین نے نیب افسر کاشف ممتاز کے خلاف دھوکا دہی کے الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

ملزم نے دھوکا دہی اور بلیک میلنگ  کے ذریعے شہری سے14لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔

loading...
loading...