کرپشن  ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی

asimaimage

کراچی : احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف چار سو باسٹھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی ایک روز کے لیے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی منظور کرلی جبکہ سابق سیکرٹری پیٹرولم اعجاز چوہدری سمیت دیگر پیش ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف گواہ زاہد حسین نے بیان قلمبند کرادیا۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف سامبا اور الائیڈ بینک کے گواہوں کو طلب کرلیا،عدالت کا ڈاکٹر عاصم کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی گواہوں کو شواہد پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 11 جولائی  تک ملتوی کردی۔

loading...
loading...