پی پی کو انتخابی مہم سے روکنے کا الزام

sherryimage

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان  نے الزام عائد کیا ہے کہ  پیپلز پارٹی  کو انتخابی مہم سے روکا جا رہا ہے اور ہمارے لوگوں کی زبردستی وفاداریاں تبدیل کی جارہی ہیں۔ 

پیپلزپارٹی کے وفد نے  شیری رحمان کی قیادت میں چیف الیکشن کمیشنر سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم عام انتخابات کو مؤخر کرنے کے حامی نہیں ہیں لیکن الیکشن  کو جان بوجھ کر متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات پریزائڈنگ افسران کے پاس ہونے چاہیے اور چیف الیکشن کمشنر اس تمام صورتحال سے سینیٹ کو آگاہ کریں.۔

loading...
loading...