پی ٹی ایم کے مذاکرات کامیاب

pashteenimage

پشاور: پی ٹی ایم اور مصالحتی جرگہ کے درمیان  مذاکرات کامیاب ہوگئے پی ٹی ایم نے جرگے کی درخواست پر رزمک جلسہ ملتوی کردیا ۔

پی ٹی ایم کی جانب سے ریاست کے خلاف  سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، پاک افواج کے خلاف  تقریریں نہیں کی جائیں گی ،بائیس جون کو پی ٹی ایم اور جرگے کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

مذاکرات میں جرگے کی جانب سے ملک خان مرجان ، اجمل وزیر ، سابق صوبائی وزیر شاہ فرمان  اور پی ٹی ایم کی جانب سے محسن داور شریک ہوئے  ۔

علی وزیر ڈی آئی خان  سے بذریعہ  ٹیلی فون  مذاکرات میں شریک ہوئے۔دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

loading...
loading...