پی ٹی آئی چیف عمران خان پانچ حلقوں سے میدان میں

imranimage

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

کپتان لاہور میں سعد رفیق کے مدمقابل آئیں گے تو کراچی میں ان کا مقابلہ خواجہ اظہار اور شہلا رضا سے ہوگا۔

انتخابی بساط بچھ گئی فیلڈنگ سیٹ ہوگئی، کپتان نے پانچ حلقوں سے میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔

لاہور کا حلقہ این اے ایک سو اکتیس جہاں عمران خان، لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق سے ٹکرائیں گے۔

کپتان کراچی کے حلقہ این اے دو سو تینتالیس سے بھی قسمت آزمائیں گے ،ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار اور پیپلزپارٹی کی شہلا رضا یہاں سے عمران خان کو ٹف ٹائم دیں گے۔
وزارت عظمی کے اُمیدوار عمران خان شہر اقتدار کے  حلقہ این اے ترپن اسلام آباد سے بھی میدان میں اتریں گے جہاں ان کا مقابلہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہوگا۔

عمران خان آبائی حلقے این اے پچیانوے میانوالی اور این اے چھبیس بنوں سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

loading...
loading...