پی ٹی آئی چیف عمران خان جہانگیر ترین کے دفاع پر مجبور

File Photo

File Photo

اسلام آباد: نااہل ہونے کے باوجود بھی  جہانگیر ترین عمران خان کے قریب ترین ہیں۔ تب ہی میاں صاحب کی نااہلی کے بعد ان پر کڑی تنقید کرنے والے کپتان اپنے قریبی ساتھی کے نااہل ہونے پر پریشان ہیں۔جہانگیر ترین کے دامن پر نااہلی کا داغ عمران صفائیاں دے کر صاف کررہے ہیں ۔

ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ترین اور نوازجہانگیر ترین بھی صادق اور امین نہیں رہے، لیکن ایک ہی فیصلے کو عمران ایک نظر سے نہیں دیکھ رہے،نواز شریف کے خلاف فیصلے سے خوش عمران خان جہانگیر ترین کی نااہلی پر اظہار افسوس کررہے ہیں۔

جہانگیر ترین کے دامن پر لگے نااہلی کے داغ کو عمران خان  نے اپنی صفائیوں سے صاف کرنے کی بھی پوری کوشش کی۔

عمران خان نے جہانگیر ترین کے فیصلے کے خلاف  نظر ثانی درخواست دینے کا بھی اعلان کردیا۔ کپتان  کے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ نااہل ہوکر بھی  جہانگیر ترین عمران کے قریب ترین ہیں۔