پی ٹی آئی پگڑی اچھال اورگندی زبان والی پارٹی ہے، نواز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پگڑی اچھال پارٹی ہےاور گندی زبان والی پارٹی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے، ان میں ووٹ کو عزت دینے کی کوئی بات نہیں۔

صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے آپ کے قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے،جس کے جواب میں سابق وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نہ کوئی کردار ہے، نہ نظریہ، تحریک انصاف پگڑی اچھال پارٹی ہے اور گندی زبان والی پارٹی ہے۔

انہوں نےمزید  کہا کہ اچھا ہوا جو پختونخواہ میں ان کی حکومت تھی، پختونخواہ کے عوام نے ان کی تبدیلی دیکھ لی،خیبر پختونخواہ میں کوئی کام نہیں ہوا۔

مسلم لیگ (ن)کے قائد نے کہا کہ 2014کے دھرنے میں بڑے بڑے کردار ہیں، صرف عمران خان اکیلے نہیں تھے، طاہرالقادری بھی ساتھ تھے، اس کے پیچھے کون کون تھا وقت آنے پر سب بتادوں گا۔

loading...
loading...