پی سی بی کےسالانہ ایوارڈ ز کا میلہ آج کراچی میں سجےگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کےسالانہ ایوارڈ ز کا میلہ آج کراچی میں سجےگا،  کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہو گی۔

پی سی بی کے سالانہ ایوارڈز میلے میں آج کرکٹرزکواچھی کارکردگی کا صلہ ملےگا،ایوارڈزکی تقریب آج کراچی کےمقامی ہوٹل میں ہوگی۔

کرکٹرآف دی ایئر، بہترین بیٹسمین،  بولر،آل راؤنڈر،  وکٹ کیپر،  ایمرجنگ پلیئیر، ٹی 20پلیئر، بہترین کوچ اورامپائرزکوایوارڈزدئیے جائیں گے۔

سال کے بہترین بلے باز اور کرکٹر آف دی ایئر  ایوارڈ کیلئےاوپنر فخر زمان مضبوط امیدوار ہیں،فخرکوصرف 18ون ڈےمیچزمیں تیزترین ایک ہزاررنزبنانےکا اعزازحاصل ہے۔

سال کےبہترین بولرکا انعام حسن علی کےحصےمیں آنےکا امکان ہے،  پاکستان کے نمبر ون آل راؤنڈر کیلئے شاداب خان اور فہیم اشرف میں سخت مقابلہ ہے،  ایمرجنگ کیٹگری میں اوپنر امام الحق کا نام سرفہرست ہے۔

loading...
loading...