پی سی بی کی احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نےقومی اوپنراحمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنےکی تصدیق کردی۔

سیلفی کنگ احمد شہزاد کےستارےپھر گردش میں آگئے،پی سی  بی نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت ہونےکی تصدیق کردی۔

پی سی بی کی جانب سےگزشتہ ماہ ایک کرکٹرکےڈوپ ٹیسٹ میچ کا نتیجہ مثبت آنےکی تصدیق کی تھی تاہم آئی سی سی قوانین کےتحت  کھلاڑی کا نام بتانےسےگریزکیا تھا۔

معاملےمیں سینئرکھلاڑی کےملوث ہونےپر سرکاری اینٹی ڈوپنگ ایجنسی سے سیمپل کا  تجزیہ کرایا  جس کی رپورٹ آج بورڈ کوموصول ہوئی، رپورٹ میں احمد شہزاد پر  ممنوعہ مواد استعمال کرنےکا کا الزام ثابت ہوگیا۔

پی سی بی کےمطابق احمد شہزاد کو آج باضابطہ طور پر چارج شیٹ جاری کردی جائے گی،جس کےبعد ان کی عبوری معطلی شروع ہونےکا امکان ہے،احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ قومی ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا۔

loading...
loading...