پی سی بی کا پی ایس ایل کے8 میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے  آئندہ برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے 8میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل تھری کے کامیاب انعقاد کے بعداب سیزن فور پر نظریں لگ گئیں۔

لاہور میں ہونے والی پی ایس ایل کونسل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ برس ہونے والی لیگ میں کم ازکم 8 میچز پاکستان میں کرائے جائیں گے، وینیوزکا فیصلہ بعد ہوگا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی متحدہ عرب امارات میں کسی بھی ٹی 20لیگ میں حصہ نہیں لیں گے دیگر کھلاڑی این او سی لیکر ایونٹ میں شرکت کرسکیں گے۔

loading...
loading...