پی سی بی نے احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:قوت بخش ادویات کا استعمال، قومی کرکٹراحمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

سیلفی کنگ احمدشہزاد کے ستارے گردش میں ہیں،قوت بخش ادویات کا استعمال کرنے پر مشکل میں پڑگئے۔

ڈومیسٹک میچ کے دوان ڈوپ ٹیسٹ لیا،جو مثبت آیا،سرکاری اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کی تصدیق کردی۔

پی سی بی حرکت میں آیااوراوپننگ بلے بازکو صفائی کیلئے  14 روز کا وقت دے دیا۔

اسی دوران احمد شہزاد کسی بھی طرز کی کرکٹ سے دور رہیں گے،پہلی بار ڈوپ ٹیسٹ آنے پر سزا میں نرمی کا امکان ہے۔

loading...
loading...