پی ایس پی کے مصطفی کمال نجی کمپنی کے مالک نکلے

mustafaimage

پی ایس پی کے چئیرمین مصطفی کمال کے اثاثوں کی تفصیلات آج نیوز نے حاصل کرلیں، مصطفی کمال نجی کمپنی کے مالک مگر  صرف دو لاکھ روپے پلے میں ہیں۔

آج نیوز کو حاصل ہونے والے مصطفی کمال کے اثاثوں کی تفصیلات میں مصطفی کمال ایک نجی کمپنی کے مالک اور خیابان سحر میں بنگلے کے مالک ہیں ، بطور مئیر کراچی شہر میں ترقیاتی کام کرائے گئے۔

 ترقیاتی کاموں میں واٹر سپلائی سڑکوں کی مرمت اور دیگر کام شامل ہیں، اثاثہ جات میں مصطفی کمال نے دو بینک اکاؤنٹ ظاہر کئے ہیں۔

الائیڈ بینک میں ایک لاکھ 93 ہزار 986 روپے موجود ہیں، ایچ بی ایل میں پانچ سو پچپن روپے موجود ہیں، اثاثوں میں مصطفی کمال اسٹاک شئیرز میں ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد رقم کے مالک ہیں، ایک لاکھ فرنیچر کی مد میں مصطفی کمال نے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔

loading...
loading...