پی ایس پی شہری علاقوں کی تمام سیٹیں جیتے گی، انیس قائمخانی

qaimkhaniimage

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائمخانی کہتے ہیں کہ پی ایس پی سندھ کے شہری علاقوں کی ساری سیٹیں جیت کر سندھ کی سب سے بڑی پارٹی بننے جارہی ہے،آج نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے  انہوں نے نگراں سیٹ پر تحفظات کا اظہار کیا اور دو ہزار اٹھارہ کےالیکشن کو مشکوک قرار دے دیا۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ریحام خان کی کتاب لکھی نہیں بلکہ بھاری رقم دیکر لکھوائی گئی ہے، اسکے سیاسی مقاصد ہیں۔ انیس قائمخانی کا کہنا تھا کہ  پی ایس پی شہری علاقوں سے فتح حاصل کرے گی، سندھ کی سب سے بڑی پارٹی بننے والے ہیں۔

پی ایس پی رہنما نے نگراں سیٹ اپ پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

loading...
loading...