پی ایس ایل 3 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

پی ایس ایل تھری کا افتتاحی میچ بائیس فروری کو دبئی میں دفاعی چیمپئن پشاورزلمی اور لیگ میں شامل چھٹی ٹیم ملتان سلطانزکے درمیان ہوگا۔

ایونٹ کے دوران کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

اکتیس دبئی اور شارجہ میں ہونگے۔ جبکہ تین کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

ایونٹ کا دوسرا اور تیسرا پلے آف بالترتیب 20 اور 21 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوگا۔

پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔