پی ایس ایل 3 میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

شارجہ:پاکستان سپر لیگ تھری کے 25ویں میچ میں ملتا ن سلطانز اور اسلام آباد یونائٹیڈ آج ٹکرائیں گے۔

پاکستان سپرلیگ کے تیسرا ایڈیشن میں ایک دن کےآرام کےبعدآج پھرسے شارجہ میں میدان سجے گا،چوکوں اور چھکوں کی برسات ہوگی۔

لیگ مرحلےکےآخری 6میچزکی میزبانی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کرےگا، رات 9بجےاسلام آباد یونائیٹڈ اورملتان سلطانزکی ٹیمیں آمنےسامنےہوں گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7میچز کھیل کر10پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔

 جبکہ ٹورنامنٹ کے اچھے آغاز کے باوجود ملتان سلطانز 8میچز میں 9پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

بظاہر اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے البتہ ملتان سلطانز کیلئے ٹاپ فور میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے اس میچ میں فتح ضروری ہے۔

یاد رہے کہ  پہلےمعرکہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےملتان کے خلاف 5وکٹ سےفتح حاصل کی تھی۔

loading...
loading...